ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی :مکھیوں کی بہتات، وسیم اختر سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں گندگی اور مکھیوں کی بہتات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر میئر اور دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی بہتات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے میئر وسیم اختر اور چیئرمین ڈی ایم سیز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز درخواست کی سماعت کے موقع پر میئر سمیت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ایک بار پھر وسیم اختر ، ڈی ایم سیز چیئرمینز اور سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب یقینی طور پر داخل کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں