ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کاتعلق بہاول نگر سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں