ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 41 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے ہےجس سے اشیائے خور و نوش کا قحط اور اسپتالوں میں ادویات نا پید ہو گئیں ۔ دوسری جانب مسلسل چھٹے جمعہ بھی سرینگر کی مساجد میں کشمیریوں کو جمعے کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کیخلاف سرینگر،بارامولہ،بانڈی پورہ،کپواڑہ،پلوامہ،شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کئےگئے۔ مظاہرین نے آزادی کےحق میں نعرے لگائے جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک کاروبار میں 3 ہزار 900 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ بھارتی حکومت نے بڑی تعداد میں شہریوں اور سیاستدانوں کو گرفتار کر رکھا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں