ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفيق اور سلمان رفيق کے جوڈيشل ريمانڈ ميں 6 دن کی توسيع کرتے ہوئے انہيں 23 ستمبر کو طلب کر ليا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پيراگون ہاؤسنگ کیس کے ريفرنس ميں خواجہ سعد رفيق اور سلمان رفيق کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خواجہ بردران کی فرد جرم کے خلاف درخواست اور بريت کی استدعا پر نيب نے جواب جمع کرا ديا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے وکلا نے ابتدائی دلائل ميں کہا کہ تحقيقات نيب قانون کے تحت نہيں ہو سکتی۔ پيراگون پرائيويٹ لميٹد کمپنی ہے جس ميں دھوکہ دہی کی تحقيقات صرف کمپنیز ایکٹ کے تحت ہو سکتی ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ بظاہر اس نکتے پر ہائيکورٹ ضمانت کی درخواستوں ميں فيصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے وکلا کو اگلی سماعت پر مزيد دلائل کی ہدايت کر دی۔

خواجہ سعد رفيق نے اپنے خلاف کيس کو انتقامی کارروائی قرار ديا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد خواجہ بردران کی فرد جرم کےخلاف درخواست پر ان کے وکلا کو دلائل کے ليے 23 ستمبر کو طلب کر ليا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں