ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد خان کی اداکاری اور گلوکاری کے بعد فلم سازی کی بھی تیاریاں

داکاری اور گلوکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فواد خان نے اب فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کی ریلیز مختلف مشکلات کی وجہ سے آئندہ برس تک ملتوی ہوگئی ہے تاہم اب انہوں نے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فلم میں وہ نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے۔

فواد خان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی تاہم دیگر کرداروں کے حوالے سے نام سامنے نہیں آسکے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد فواد خان بطور اداکار ٹی وی یا فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے، ان کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

The post فواد خان کی اداکاری اور گلوکاری کے بعد فلم سازی کی بھی تیاریاں appeared first on Daily Jinnah.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں