ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف اے ٹی ایف کی ایک اور کڑی شرط حکومت پاکستان نے پوری کر دی، آپ بھی جانئے

ایف اے ٹی ایف کی ایک اور کڑی شرط حکومت پاکستان نے پوری کر دی جس کے تحت سونے کے زیورات اور جواہرات کا لین دین دستاویزی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دہشت گردوں تک سونے اور زیورات کی منتقلی روکنے کا ہدف، ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔
جیولرز سے طلائی زیورات و جواہرات کے لین دین کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ پہلے مرحلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اسلام آباد آفس نے وفاقی دارالحکومت کے جیولرز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، غیر رجسٹرڈ جیولرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جیولرز کو سات دن کے اندر نوٹسز کا جواب دینا ہو گا۔
جیولرز سے ان کے تمام بنک اکاو¿نٹس، کاروبار کی برانچز اور پاسپورٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
جیولرز کو کاروبار کی مکمل تفصیلات، اپنے شناختی کارڈ نمبر، کاروباری شراکت داروں اور رابطہ نمبرز ایف بی آر کو دینا ہوں گے،  نوٹسز کا جواب نہ دینے پر سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت کارروائی اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں