ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے،صدرعارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندو توا کو عام کررہی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں