ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

راولپنڈی: ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23سالہ سپاہی فراز کوٹلی کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں