ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فہد مصطفی ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا بھی حصہ؟

 لاہور: اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔

مایہ ناز اداکار فہد مصطفی ہدایت کار نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قائد اعظم زندہ آباد‘ کی فلم کا حصہ ہوں گے۔ اداکار فلم میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اداکار کی ہدایت کار کے ساتھ یہ چوتھی فلم ہے۔

اس سے قبل اداکار ہدایت کار کی فلم ’نا معلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اورلوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرچکے ہیں جب کہ یہ چاروں ہی فلمیں سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔

دیگر فلموں کی طرح فہد مصطفی کی یہ فلم بھی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور ہوگی۔ فلم 2020ء میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں