ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیرف میں مداخلت نیب کا دائرہ کار نہیں، نیپرا کی شکایت

 اسلام آباد: نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2018جاری کر دی جس میں ٹیرف کے تعین میں نیب کی مداخلت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق جس طرح نیب نیپرا کے معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے اس سے نیپرا کے پروفیشنلز کا حوصلہ پست ہوا ہے،نیپرا نے حکومت سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیپرا کے جن فیصلوں کو دیکھ رہا ہے یہ نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتے یہ نیپرا کا کام ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ اس معاملے کو جامع طریقے سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سرمایہ کار کا اعتماد بحال رہے اور نیپرا کو بھی نقصان نہ ہو،رپورٹ میں کہاگیاکہ نیب نیپرا کے ہر فیصلے کی تحقیقات کر رہاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں