ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر قائد کے مسائل ہے کہ سمبھلنے کا نام نہیں لے رہا،کراچی میں اب ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی

کراچی میں اب  ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں کان اورناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی۔

ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کی وجہ بارش یا درجہ حرارت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کیڑے مکھیوں کی ایک قسم ہے جو دوسرے شہروں سے نقل مکانی کر کے یہاں آئے ہیں خدشہ ہے کہ یہ کیڑے کان اور ناک میں گھس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین نے کہا کہ کیڑوں کی آمدکی وجہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سائیکلون ہوسکتی ہے کیونکہ بحیرہ عرب میں بننےوالی ڈیپریشن نے ہواؤں کا رُخ تبدیل کیا ہے۔

تاہم ہواؤں کی تبدیلی سےکراچی سمیت حیدرآباد اور سندھ کے مخلتف شہروں میں یہ کیڑے آئے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اکتوبر میں یہ کیڑے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی جانب سفر کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کیڑوں کےکاٹنے کی صورت میں الرجی ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں