ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ سے صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے کی نیویارک میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں۔ خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں