ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مودی کو بے نقاب کر دیا، ایسی بات کردی پورے جنرل اسمبلی تالیوں سے گونج اٹھا

وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی ہم منصب کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ اسمبلی میں موجود تمام لوگ تالیاں بجانے لگے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران 26 اور 27 فروری کو پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے انڈیا کے ساتھ امن کی کوشش کی لیکن مودی نے اپنی ساری الیکشن مہم پاکستان کے خلاف کی۔

عمران خان نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے پر ثبوت مانگے تو انڈیا نے ثبوت دینے کے بجائے بمباری کرنے کیلئے اپنے طیارے بھیج دیے اور مودی نے اپنی الیکشن مہم کے دوران یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان میں 350 دہشتگرد مار دیے۔
وزیر اعظم نے مودی کے اس دعویٰ پر کہا ’ بھارتی طیاروں نے اور کچھ نہیں کیا بلکہ ہمارے 10 درختوں کو قتل کرکے گئے، ہم ان درختوں کو بڑی مشکل کے ساتھ پال رہے ہیں۔‘ عمران خان کی اس بات پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 26 فروری کو انڈین حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر اس کا جواب دیا اور انڈیا کے 2 طیارے تباہ کرکے ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان نے امن کے قدم کے طور پر بھارتی پائلٹ واپس کیا لیکن مودی نے پاکستان کے خلاف نفرت پر مبنی الیکشن مہم چلائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں