ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھا سکتے ہیں: صدر مملکت علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھا سکتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ ہتھیار اٹھانے سے روکنے کےلیے بنا تھا، عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بے انتہا خوبصورت تقریر کی، انہوں نے اپنے دورہ امریکا میں ریاست مدینہ کی نشانیوں پر کھل کربات کی۔ پورا یقین ہےکہ ملک میں تبدیلی آتی جارہی ہے۔ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھا سکتے ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ ہماری معیشت کنزیومر ازم کا شکار ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز کی طاقت نے جمہوریت کو یرغمال بنالیا ہے، معیشت کو بہتر کرلیں تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں