ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی تقریر کے ثمرات، مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں نرم کر دی گئی

مقبوضہ کشمیر کے22اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں نرم کر دی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے مقبوضہ کشمیر کے22اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں نرم کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی میں کرفیو نافذ کیا تھا اور آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں دنیا کو واضح کیا تھا کہ وہ ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں۔

اگر روایتی جنگ شروع ہوئی تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہو گی،وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے22اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں نرم کر دی گئیں ،22اضلاع میں دن کے وقت کرفیو میں نرمی رہے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں