ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران کی اقوام متحدہ میں تقریر کو ابھی 24 گھنٹے نہیں گزرے کہ سفیرِ کشمیر کی کاوشیں رنگ لانے لگیں

بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا دعویٰ کر دیا ہے
بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی حکومت نے ہفتے کی صبح مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع، جہاں 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حالات کشیدہ تھے، سے پابندیاں ہٹا لی ہیں۔ بھارت نے دن…

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جموں اور لداخ کے علاقوں میں تو پہلے سے ہی کوئی پابندی نہیں تھی ۔ پابندیاں صرف کشمیر کے پُر تشدد علاقوں میں عائد کی گئیں جنہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے مقامی اسٹیبلشمنٹ کو وادی میں تمام اسکول کھولنے اور وادی کو آہستہ آہستہ مین اسٹریم میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت کشمیریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔ لیکن بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بالکل برعکس دعویٰ کیا ہے جس کی تاحال کسی اور ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر بات کی تھی جسے خوب سراہا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے 45 منٹ تک جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اسلام فوبیا پر بھی بات کی۔ عمران خان کی تقریر کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں