ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم قائم کررہے ہیں سادگی کی مثالیں، ایک اور اہم قدم نے دنیا کو گرویدہ بنادیا

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طیارے سے واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم پہلی دستیاب کمرشل پرواز سے وطن واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث وزیراعظم کے طیارے نے واپس نیویارک میں لینڈ کیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ سے روز ویلٹ ہوٹل پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طیارے سے واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم پہلی دستیاب کمرشل پرواز سے وطن واپس آئیں گے۔
مزید پڑھئے: وزیر اعظم بال بال بچ گئے، طیارے میں فنی خرابی کے باعث عمران خان نے کیا فیصلہ لیا؟ خبر نے تہلکہ مچا دیا
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ساڑھے 5 گھنٹے کی پرواز کے بعد ٹورنٹو سے واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
رات قیام کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں