ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیراگون ہاؤسنگ کیس:خواجہ بردران کو آج احتساب عدالت پیش کیا جاۓ گا

خواجہ بردران کو آج احتساب عدالت پیش کیا جاۓ گا
احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔ خواجہ برادران کو 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کریں گے، عدالت میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر سماعت بھی ہو گی۔

عدالت نے پراسکیوشن کو کمپنیز ایکٹ، ایس ای سی پی اور نیب آرڈیننس کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

نیب کے سینئر سپیشل پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان، عاصم ممتاز اور علی ٹیپو عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اشتر اوصاف علی ایڈووکیٹ اور خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں