ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کل سے ملک بھر کے اسپتال بند، ڈینگی مریضوں کا چیک اپ کون کرے گا؟ ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بتا دیا

آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خلاف آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں ایم ٹی آئی بل بالکل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں اسٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا، بل کے خلاف کل سے ملک بھر کے اسپتال بند رہیں گے تاہم ڈینگی اور پولیو کاؤنٹر اور ایمرجنسی کام کرے گی جب کہ اسلام آباد میں ایم ٹی آئی کے خلاف پیر سے دو گھنٹے احتجاج ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں