ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتاہوں، وزیر اعظم نے وطن واپسی پر اپنی اہلیہ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ
وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیر کا کامیاب مقدمہ لڑنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اسلام آباد میں پاکستانی عوام نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کامیابی کیلئے قوم کا دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے میرے لیے دل سے دعائیں کیں ۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر عوام نے پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یاد رکھیں کہ جو ہم اب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہولیکن پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا ہم ان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اپنے اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں ،80 لاکھ لوگوں کو ہندوستان کی فوج نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہواہے۔

 وزیراعظم  کا کہنا تھا میں صرف یہ سمجھانا چاہتاہوں کہ جدو جہد میں اونچ نیچ ہو تی ہے ، جدو جہد اونچ نیچ کا ہی نام ہے ، اچھا اور برا وقت دونوں آتے ہیں ، آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا ہے ،آپ نے مایوس اس لیے نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں جب تک آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کے لوگ جدو جہد کرتے رہیں گے اور انشااللہ وہ آزادی جیتیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں