ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ کے اہم ترین رہنما کو عدالت نے رہا کر دیا، آپ بھی جانئے

ن لیگ کے اہم ترین رہنما کو عدالت نے رہا کر دیا
احتساب عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اورمسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کورہا کردیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں کی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانتیں منظور کیں۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے رہائی کی روبکار جاری کی۔

ذرائع کے مطابق سبطین خان کی جانب سے عدالت میں پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔

دوسری جانب لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار حافظ نعمان کی رہائی کی روبکار احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے جاری کردی۔حافظ نعمان نے پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروائے۔ 

 
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں