ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کیا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی  چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا
پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ بجلی چور نکلے، سیپکو حکام نے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے بجلی کا کنکشن منقطع کردیا۔

سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے مطابق ٹاسک فورس نے مہیڑ کے رکن اسمبلی فیاض بٹ کے بنگلے پر کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری پکڑ لی۔ رکن سندھ اسمبلی گزشتہ کافی عرصے سے چوری کی بجلی چلا رہے تھے جس کے باعث انہیں 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ان کے گھر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ ٹاسک فورس کے انچارج عقیل جونیجو نے کہا کہ جب تک جرمانہ ادا نہیں کیا جائے گا اس وقت بجلی بھی بحال نہیں ہوگی۔

اس سے قبل پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو اور خورشید شاہ کے قریبی ساتھی آفتاب سومرو کے گھر بھی چوری کی بجلی چلائی جارہی تھی جس کے باعث ان کے کنکشنز بھی کاٹ دیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں