ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آ گئی بہت بڑی خبر، ہٹا دیا ملیحہ لودھی کو، آخر اچانک عمران خان نے ایسا کیوں کیا؟ سب تفصیلات آ گئے سامنے

وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دوہ امریکہ میں اہم کردار ادا کرنے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دوہ امریکہ میں اہم کردار ادا کرنے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے واپس آتے ہی اہم سفارتی عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو تعینات کردیا ہے۔وزیر اعظم نے ڈی جی یواین خلیل احمدہاشمی کو جنیوامیں پاکستان کامستقل مندوب مقرر کردیا ہے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ محمد اعجازکو ہنگری میں پاکستان کا سفیرمقررکردیاگیا ہے۔ پیانگ یانگ میں ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت اور احسن کو مسقط میں پاکستان کاسفیرمقررکردیاگیا ہے ، قونصل جنرل ٹورنٹوعمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ میں اور سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنرمقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے عبد الحمید کو ٹورنٹو میں اور ابرار حسین ہاشمی کو ہیوسٹن میں قونصل جنرل مقرر کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں