ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے کی بڑی درخواست مگر کس سے متعلق؟ بڑی خبر آگئی

عمران خان اور شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ وزیر اعظم ایوان میں آکر دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں امید کررہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ کے بعد ایوان میں آئیں گے اور ایوان میں آکر اظہار خیال کریں گے لیکن وہ ایوان میں نہیں آئے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران ٹرمپ اور زعماءسے ملاقاتیں کی ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ وزیر اعظم ایوان میں آئیں اورہمیں اس بات سے آگاہ کریں کہ دورہ امریکہ کے دوران ٹرمپ اوردیگر زعما ءسے ان کی کشمیر اور دیگرمعاملات پر کیاباتیں ہوئیں ہیں؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں