ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف نے ایک ایسا انوکھا مطالبہ کر دیا جس سے پاکستانی سیاست میں کیسے ہلچل اور عمران خان کی پریشانی میں اضافہ ہوا؟ جان لیں اس خبر میں

 شہباز شریف
معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک صاحب ہیں ان کا نام ہے شہباز شریف وہ مفاہمت کے علمبردار ہیں اور اس سے متعلق بات کرتے ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ دراصل آصف زرداری کی بجائے شہباز شریف کو نیلسن منڈیلا کہنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا میں آپکو آج ایک بات صاف الفاظ میں بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ وہ بس کسی طریقے سے وزیراعظم بن جائیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی وفاداری کا یقین بھی دلا رہے ہیں۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا ایک کام یہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف نواز شریف کا کہنا ہے کہ گرمیاں تو گزر گئی ہیں اور سردیوں میں جیل میں رہنا مشکل نہیں ہے۔حکومت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔
اسٹیبشلمنٹ وقت کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار ہوتی جائے گی۔

اتنی زیادہ نہیں لیکن ہو گی ضرور۔اس کے علاوہ بےروزگاری اور غربت بھی بڑھے گی اور نواز شریف اسی وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں