ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال مہنگائی کی شرح میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات 

 اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ستمبر 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں مہنگائی 11.37 فیصد بڑھی جب کہ جولائی تا ستمبر 2019 میں گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق  2018کی نسبت ستمبر 2019 میں پیاز 108 فیصد مہنگے ہوئے، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت مرغی کا گوشت 80 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں آلو 36 فیصد مہنگے ہوئے اور ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت دال ماش 27 فیصد مہنگی ہوئی۔

پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں سبزیاں 28 فیصد مہنگی ہوئیں، ستمبر 2019میں 2018کی نسبت پٹرول 22 فیصد مہنگا ہوا جب کہ 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں خوردنی تیل 20 فیصد مہنگا ہوا اور ستمبر 2019 میں 2018کی نسبت گیس کے نرخ  114فیصد بڑھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں