ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے شنکر صاحب! مودی کو کچھ سفارتکاری سکھا دیں، راہول

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ جے شنکر صاحب مودی کو کچھ سفارتکاری ہی سکھا دیں۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ جے شنکر صاحب مودی کی نااہلی چھپانے کا شکریہ، جے شنکر صاحب مودی کو تھوڑی سفارتکاری سکھائیں، ہیوسٹن میں ٹرمپ کے حق میں مودی کے بیان سے ڈیمو کریٹک پارٹی ناراض ہے۔ واضح رہے نریندر مودی نے ہیوسٹن میں جلسے سے خطاب کے دوران ’’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں