ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوج تیزی سے نفسیاتی مریض بننے لگے

والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں‘شادی کیلئے چھٹی نہیں دی
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کی وجہ سے 5اگست سے لیکر اب تک جہاں عام لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، وہیں بھارتی فوجی بھی تیزی سے نفسیاتی مریض بننے لگے۔ قابض فوج میں اس حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ فوجیوں کو شدید بے یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے ،ایک فوجی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں والدہ کا انتقال ہوگیا لیکن آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی طرح بہت سے مزید فوجیوں نے شکایت کی کہ ان کی چھٹیوں کی درخواستیں منظور نہیں کی جارہی ہیں۔سرینگر میں تعینات ایک فوجی نے بتایا کہ اس کی شادی کی تاریخ ستمبر میں طے تھی لیکن اس کو شادی کے لئے بھی چھٹی نہیں دی گئی۔ اس طرح کے واقعات سے فوج میں نچلی سطح کے اہلکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں