ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی ووڈ فلم ’عاشقی ٹو‘ میں کام کی آفر ہوئی تھی، جنید خان

لاہور: پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’عاشقی ٹو‘ میں کام کی آفر ہوئی تھی۔

ایک انٹریو میں اداکار جنید خان نے کہا کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’عاشقی ٹو‘ میں مجھ سمیت متعدد ادکاروں کو پیشکش کی گئی تھی، دراصل فلم پروڈیوسرز کو ایک نئے پاکستانی چہرے کی تلاش تھی جو ادکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مہارت رکھتا ہو تاہم فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا کہ یہ فلم کیوں ٹھکرائی کیوں کہ وہ نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ اس کے گانے بھی بہت ہٹ ہوئے۔

واضح رہے جنید خان سن یارا، عشق تماشا، سلسلے، کم ظرف جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اور ہانیہ میں انہوں نے ولن کا کردار بھی بخوبی ادا کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں