ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر :اسلام آباد میں دستی بم حملے میں 8 افراد زخمی

سرینگر ،5اکتوبر(ساؤتھ ایشین وائر):مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ)کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک دیا۔
ایک پولیس اہلکار نیوز ایجنسی ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دستی بم حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
عہدیدار نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے لگ بھگ سری نگر سے55 کلومیٹر دور اسلام آباد (اننت ناگ )شہر میں سخت حفاظتی پہرے میں کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی گشت پر دستی بم پھینکاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ دستی بم سے مطلوبہ ہدف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بم سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے سے قصبے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں