ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی حکام پاکستانیوں کی جائیداد کی معلومات فراہم کرنے پررضامند

 اسلام آباد: دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی۔

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ اورایف بی آرحکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔

شبرزیدی کے مطابق دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جب کہ دبئی کے اقامہ کا غلط استعمال کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں