ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے کمسن بچہ دم توڑ گیا‘ ڈسپنسر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی جمعہ گوٹھ کے نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث کمسن لڑکا4 سالہ رضوان علی دم توڑ گیا واقعے کیخلاف ورثاء میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے بچے کی لاش سکھن تھانے کے سامنے رکھ کر کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف نعرے لگائے۔ جاں بحق بچے کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کو بخار تھا جس کا علاج کرانے کیلئے اسے کلینک لائے تھے جہاں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث اسے غلط انجکشن لگادیا گیا جو اس کی موت کا سبب بن گیا ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے بتایا کہ اہل خانہ کی جانب سے عائد کئے جانیوالے الزام پر پولیس نے کلینک سے ڈسپنسر اکبر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے گرفتار ڈسپنسر خود کو ڈاکٹر بتاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں