ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں 35 فیصد لوگ مختلف ذہنی امراض میں مبتلا

ان امراض کی بڑی وجوہات میں ناکامی، نیند، غیر متوازن غذا اور ورزش نہ کرنا شامل
دنیا میں ہر سال ذہنی امراض کی وجہ سے 8 لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں، ماہرین
ایف پی سی سی آئی میں عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں 35 فیصد افراد مختلف ذہنی امراض میں مبتلا ہیں، ان امراض کی بڑی وجوہات میں ناکافی نیند، غیر متوازن غذا اور ورزش نہ کرنا شامل ہیں، دنیا میں ہر سال ذہنی امراض کی وجہ سے 8 لاکھ سے زائد لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین ذہنی امراض نے وفاق ایوان ہائے صحت و تجارت (ایف پی سی آئی) میں عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹم نے کیا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان اچکزئی نے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ ذہنی امراض کی دوائیں فروخت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے اور آئندہ بھی صحت کے حوالے سے آگاہی تقریبات کا انعقاد ہوتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں