ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کا مزید 3000 فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

امریکاہ نے سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جمعہ کو فوجوں کی نئی اور بڑی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کی ضرورت 14 ستمبر کو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد پیش آئی۔ اس حملے کا الزام امریکہ اور سعودی عرب نے ایران پر عائد کیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پینٹاگون نے فائٹر اسکواڈرن، مہم جوئی کی نوعیت کا فضائی ونگ اور فضائی دفاع کے اہلکار سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ پیٹریاٹ کی دو اضافی بیٹریز اور ایک ’ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈفنس سسٹم‘ (ٹی ایچ اے اے ڈی) بھیجا جارہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے کہا ہے کہ دیگر تعیناتیوں کے علاوہ اضافی 3000 فوجی بھیجے جا رہے ہیں جس کی گزشتہ ماہ اجازت دی گئی تھی۔

ابھی یہ بات واضح نہیں کہ فوجی دستوں کی نئی تعیناتی کہاں ہوگی اور کس کی جگہ لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں