ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمانی سفارت کاری، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

بھارتی چالیں ایک بار پھر ناکام ہوگئیں ،رضا ربانی آئی پی یو کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب
پاکستان کا فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ‘ یقینی شکست دیکھ کربھارتی امیدوارنے نام واپس لے لیا
بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی چالیں ایک بار پھر ناکام ہوگئیں ، پاکستا ن کی پارلیمانی سفارتکاری کی تاریخی فتح، بھارتی امیدوار ششی تھرور کے مقا بلے میں سینیٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ،دنیا بھر کی 188ویں پارلیمان پر مشتمل انٹرپارلیمانی یونین کی 131ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک ممالک کی جانب سے آئی پی یو کی مجلس عاملہ کیلئے متفقہ نمائندہ منتخب کرنا تھا ،پاکستان نے اس عہدے کیلئے سینیٹر رضا ربانی کو نامزد کیا ، پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تو یقینی شکست دیکھ کر بھارتی امیدوار نے اپنا نام ہی واپس لیکر شکست تسلیم کرلی ، بھارتی وفد نے انتخابات مؤخر کروانے کی بھرپور کوشش کی لیکن 34 رکنی ایشیا پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکی ،سینیٹر رضا ربانی تین سال کے لئے انٹر پارلیمانی یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر، سینیٹر جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے، علاوہ ازیں ایشیا پیسیفک گروپ نے سینیٹر شیری ر حمن کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن منتخب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں