ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ : دوسرا ٹی ٹوئنٹی

 لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 12 اوورز میں دو وکٹوں پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔سری لنکا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور افتخار احمد کی جگہ فخر زمان اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر ٹیم پرُاعتماد ہے اور سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، پوری کوشش کریں گے غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے ہدف حاصل کریں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں غیر متوقع شکست کھانے والے گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لالے پڑگئے ہیں اور آج انہیں بقا کی جنگ لڑنی ہے جب کہ سری لنکن ٹیم  نے نظریں ٹرافی پر جما لی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں