ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب بس حادثہ پاکستانیوں سمیت 35 عمرہ زائدین شہید

زائرین کی بس ریاض سے مدینہ جاتے ہوئے نواحی گائوں الاخل کے قریب دوسری بڑی گاڑی سے ٹکرا گئی
شہداء اور زخمی اسپتال منتقل، بس میں آگ بھڑک اٹھی، سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثہ کا شکار، کئی پاکستانیوں سمیت 35 افراد شہید، 4 شدید زخمی ہوگئے، شہدا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حادثہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجے کے قریب پیش آیا۔ جب زائرین کی بس ریاض سے مدینہ جاتے ہوئے نواحی گائوں الاخل کے قریب دوسری بڑی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ سعودی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں