ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی سست روی سے معیشت کیلئے خدشات پیدا ہورہے ہیں‘ گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک مہنگائی کی شرح کم کرنا چاہتا ہے مگر ستمبر میں مہنگائی میں کمی اس درجہ پر نہیں جہاں شرح سود کم ہو
جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے، رضا باقرکاامریکی جریدے کو انٹرویو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ معاشی سست روی کے باعث معیشت کے لیے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مہنگائی کی شرح کم کرنا چاہتا ہے مگر ستمبر میں مہنگائی میں کمی اس درجہ پر نہیں جہاں شرح سود کم ہو۔رضا باقر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے، پاکستان نے سال 2018کے آغاز سے شرح سود 13.25فیصد کر دی ہے تاہم شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچت کی شرح بڑھانے پر لازمی کام کرنا ہے اور بچت میں اضافے سے ہی آئی ایم ایف قرض سے بچا جاسکے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چین سے دوستی کو اہمیت دیتا ہے البتہ نئے اتحادی بھی چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں