ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچی سبزیاں اور پھل کھائیں، ڈپریشن دور بھگائیں

ولنگٹن (نیٹ نیوز) بعض سبزیوں اور پھلوں کو کچا کھانے سے مزید کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، اس ضمن میں تازہ خبر یہ ہے کہ اسے معمول بنانے سے ڈپریشن دور ہوتا ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق دوستوں میں وقت گزارنے، ورزش اور چہل قدمی کرنے سے بھی ذہنی تنائو دور ہوتا ہے لیکن اب نیوزی لینڈ میں یونیورسٹی آف اوٹاگو کے ماہرین نے کہا ہے کہ پالک، گاجر، مولی، سیب، سلاد، گوبھی اور ناشپاتی وغیرہ کچی کھانے سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے دن میں وقفے وقفے سے پانچ مرتبہ کچے پھل اور سبزیاں کھائے جائیں تو اس سے دماغی امراض لاحق ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں