ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی لاڑکانہ سے شروع ہو کر لاڑکانہ میں ہی ختم حلیم عادل شیخ

گزشتہ روز لاڑکانہ میں جو صفایا ہوا اس سے ثابت ہوا عوام نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا
بلاول زرداری کس منہ سے تحریک چلانا چاہتے ہیں، پارلیمانی لیڈر کا ویڈیو بیان جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کل لاڑکانہ میں جو صفایا ہوا ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ سندھ کے عوام نے کرپشن زدہ پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے۔ لاڑکانہ کے غیور عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ بلاول زرداری کراچی میں جلسے میں تحریک کا آغاز کررہے ہیں میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کس منہ سے تحریک چلانا چاہتے ہیں۔ اگر تحریک چلانی ہے تو کرپشن زدہ سندھ حکومت کیخلاف چلائیں۔ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وزارتیں ٹھیکوں پر دے دیتی ہیں جس کا یہ نتیجہ ہے۔ پیپلزپارٹی لاڑکانہ سے شروع ہوئی تھی اور لاڑکانہ میں ہی ختم ہوجائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں