ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے،فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے اور مذاکرات کے حوالے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ملکی سیاسی صورت حال اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایمل ولی خان کو یقین دلایا کہ عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، حکومت مذاکرات سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔ ایمل ولی خان نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ اے این پی اپنے قائد اسفندیار ولی خان کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والے مذاکرات اس وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے تھے کہ یہ تاثر جا رہا تھا کہ جے یو آئی ف براہ راست حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں