ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

معاون خصوصی نے وزیراعظم کے دورہ کراچی سے متعلق کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اور حب بلوچستان میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں