ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آواز کے ذریعے تیز دھوپ سے خبردار کرنے والا چشمہ تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز) بازار میں دھوپ کا ایسا چشمہ سامنے آیا ہے جس کے عدسے دھوپ میں گہرے اور چھائوں میں شفاف ہو جاتے ہیں بلکہ وہ آواز کے ذریعے آپ کو دھوپ سے خبردار کرتا ہے یا پھر چھائوں میں بیٹھ جانے کا مشورہ بھی دیتا ہے، کلیٹس نامی یہ سن گلاس اگرچہ فیشن کے لحاظ سے نہیں بنایا گیا لیکن اس کے دیگر خواص اسے دوسرے چشموں سے ممتاز ضرور کرتے ہیں اس میں نصب سینسر اور اسپیکر سورج کے مزاج سے آپ کو خبردار کرتے ہوئے مفید مشورے بھی دیتا ہے۔ اگر گرمی میں آپ کار چلارہے ہیں یا لمبے سفر پر غنودگی طاری ہو جائے تب بھی یہ چشمہ آپ کو اس حالت میں کار چلانے کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں