ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حفیظ شیخ کی عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان سے ملاقات

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملکی معیشت میں استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ سے آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کی ایم ڈی عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کےمنصوبوں کی تکمیل کی رفتار بہتر بنانے اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ایم ڈی عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بینک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایم ڈی عالمی بینک نے بھی پاکستان میں معاشی نمو اور ترقی کی کوششوں میں عالمی بینک کی بھر پور امداد کا اعادہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں