ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھرنا نہیں مارچ ہوگا‘فضل الرحمان

گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے، اتنا احتجاج کرینگے جس دوران ہمارے کارکن تھک نہ جائیں
آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانافضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا دھرنا نہیں مارچ ہوگا اور اسکی مدت بھی زیادہ نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ اتنا احتجاج کرینگے جس دوران انکے کارکنان تھک نہ جائیں۔ رہنما جمعیت علماء اسلام ف نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیر غور ہے مگر ہم اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے ہم نے اسے شروع دن سے تسلیم نہیں کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے، وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی منصوبے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں