ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پلاسٹک ری سائیکلنگ کے غیر قانونی کارخانے سیل

غیر سائنسی طریقے سے زنک آکسائیڈ بنانے والے گھریلو کارخانوں کو بھی بند کردیا گیا
کارروائیاں شیر شاہ میں سندھ انوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ٹیم نے مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کی ٹیم نے شیرشاہ طور بابا کے علاقے میں پلاسٹک ری سائیکلنگ اور زنک آکسائیڈ بنانے والے کئی غیر قانونی کارخانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کام بند کروا کر انہیں سیل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کی گئی جبکہ اس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی وارث علی گبول نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ضلع غربی اور سیپا کے انسپکٹرز ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی کے مطابق غیر قانونی گھریلو کارخانوں میں غیر سائنسی طریقے سے زنک آکسائیڈ بنایا جارہا تھا جبکہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ بھی کی جارہی تھی جو ماحولیاتی آلودگی اور انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ مذکورہ کارخانے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے تھے یہ کارخانے کسی مستند ادارے سے رجسٹرڈ بھی نہیں تھے، وارث علی گبول نے بتایا کہ کارخانے غیر قانونی طور پر رہائشی علاقوں میں قائم کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں