ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

T-10 لیگ کیلئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے

فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ، پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ پر بیان جاری کر دیا۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے مشروط این او سی منسوخ کر دیے ہیں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں رائونڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں