ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڑی کامیابی‘ پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کو کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا ہے۔ورلڈ بینک گروپ کی ڈوئنگ بزنس 2020 اسٹڈی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے، 6 ریگولیٹری اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کے لیے کئی اجلاس کروائے، بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں جب کہ رینکنگ میں بہتری پرصوبوں کے شکر گزار ہیں، ریفارمز میں چھٹے نمبر پر آ گئے تاہم ابھی اور بہتری کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں