ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبوں کو انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علما اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے جب کہ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں، پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں