ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر اسپتال کے سامنے رکشے کھڑے کرکے مرکزی گیٹ بند کرنے والے 4 ڈرائیور گرفتار

صبح سویرے اورنگی پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، جان بوجھ کر گیٹ کے سامنے رکشے کھڑے کرتے تھے جس کی وجہ سے مریضوں اور ایمبولینسوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے اورنگی پولیس کی کارروائی‘ قطر اسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے رکشہ کھڑے کرکے گیٹ بند کرنے والے4 ڈرائیور گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق اورنگی پولیس نے قطر اسپتال کے مین گیٹ کے سامنے رکشے کھڑے کرے گیٹ بند کرنے والے4 رکشہ ڈرائیور شفیق‘ محمود‘سعید احمد اور عرفان کو گرفتار کرکے4رکشوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر اسپتال کے گیٹ کے سامنے رکشے کھڑے کرتے تھے جس کی وجہ سے اسپتال آنیوالی ایمبولینسوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر367/19 بجرم دفعہ341/34 PPC کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں